6

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی


کراچی:

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 18ڈالر کی کمی سے 2639ڈالر کی سطح پر  آ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1200 روپے کی کمی سے 275700روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 1029روپے کی کمی سے 236368روپے کی سطح پر آگئی۔ 

سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3350روپے اور فی 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2872.08 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں