9

محموداچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری، 22 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

محمود خان اچکزئی کے خلاف گزشتہ ماہ ایف آئی آر درج کرادی گئی تھی—فائل: فوٹو

محمود خان اچکزئی کے خلاف گزشتہ ماہ ایف آئی آر درج کرادی گئی تھی—فائل: فوٹو

 کوئٹہ: جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور اپوزیشن اتحاد کے سرکردہ رہنما محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت کردی ہے کہ انہیں 22 اپریل کو عدالت میں پیش کردے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے تھانہ گوالمنڈی میں درج ایف آئی آر نمبر 43 سال 2024 کے تحت محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

محمود خا ن اچکزئی کے صدارت مملکت کے امیدوار بنتے ہی انتظامیہ نے کوئٹہ میں ان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا اور محمود خان اچکزائی اس وقت گھر میں موجود نہیں تھے، جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسمبلی کی بالا دستی کی بات کرنے پر گھرپر چھاپہ مارا گیا ، محمود اچکزئی

کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے درج اسی ایف آئی آر میں پیش نہ ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے 22 اپریل کو وانٹ جاری کردیا گیا ہے اور پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ محمود خان اچکزئی کو گرفتار کرکے 27 اپریل کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان کا اظہار مذمت

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ پاکستان کے ترجمان اخونزادہ یوسفزئی نے مذمتی بیان میں کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ کی طرف سے محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کا پورا اتحاد انتظامیہ کے فیصلے کی مذمت کرتا ہے، کسی کی ایما پر ریاستی مشینری ہمارے خلاف یہ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ ہم اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، عوامی حاکمیت اور آئین و قانون کی بالادستی کی تحریک اسی طرح جاری رہے گی۔

اخونزادہ یوسفزئی نے کہا کہ ہم اپنے مشر کا دفاع قانون کے مطابق بھی کریں گے اور چوک اور چوراہے پر سیاسی مزاحمت کے ذریعے بھی کریں گے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں