10

ہوائی جہاز میں سامان رکھنے کی جگہ پر مسافر خاتون نے اپنا بستر لگا لیا

ٹیکساس: امریکی ہوائی جہاز کے ایک مسافر کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو کافی محظوظ کیا جس میں خاتون ہوائی جہاز کی کی سیٹوں کے اوپر بنے سامان رکھنے کے کیبن میں سونے کی تیاری کرتی دکھائی دیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ساؤتھ ویسٹ ایئر لائنز میں پیش آیا جس میں ایک مسافر خاتون نے ہوائی جہاز میں موجود دیگر ساتھی مسافروں کو حیرت میں ڈال دیا جب وہ سامان رکھنے کے کیبن میں خود جاکر لیٹ گئیں۔

ویڈیو کو موقع پر موجود دیگر مسافروں نے ریکارٖڈ کیا جس میں سے ایک مسافر نے ٹک ٹاک پر اپلوڈ کیا۔ شیئر ہونے کے بعد سے اس ویڈیو کو 51 لاکھ کمنٹس موصول ہوئے ہیں۔

کلپ میں نامعلوم خاتون کو دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ کیبن میں جاکر سونے کی تیاری کررہی ہیں۔ تاہم یہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکا ہے کہ خاتون کو آخر کس بات نے ایسا کرنے پر مجبور کیا۔

ایک صارف نے کمنٹس میں لکھا کہ آخر وہ وہاں چڑھی کیسے؟

دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ  ایسا تب ہوتا ہے جب کوئی آپ کی سیٹ پر بیٹھ جائے اور آپ اسے پریشان بھی نہیں کرنا چاہتے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں