9

16 سال سے بغیر کچھ کھائے پیے زندہ رہنے والی خاتون

آڈس ابابا: ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان خاتون اپنے ناقابل یقین دعوے کی وجہ سے کافی وائرل ہورہی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ اس نے 16 سال سے کچھ کھایا پیا نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملوورک امباؤ نامی 26 سالہ ایتھوپین خاتون  کا دعویٰ ہے کہ وہ گزشتہ 16 سال سے بغیر کچھ کھائے پیے زندہ ہیں۔

اگرچہ ایک عام انسان بغیر کھائے پیئے ایک ماہ بھی زندہ نہیں رہ سکتا لیکن ملوورک کا دعویٰ ہے 10 سال کی عمر میں اچانک ایک دن اس کی بھوک ختم ہوگئی تھی جس کے بعد سے آج تک اس نے کچھ نہیں کھایا پیا ہے۔

کھانے پینے کو بلکل ترک کردینے کے باوجود ملوورک ایک عام زندگی گزار رہی ہیں۔ انکی صحت بھی اچھی ہے اور وہ اپنے روزمرہ کے کاموں کو بھی بغیر کسی تکلیف کے انجام دے رہی ہیں جس میں دوسروں کے لیے کھانا پکانا بھی شامل ہیں۔

نوجوان خاتون کے ایتھوپیا میں کئی میڈیکل ٹیسٹ کروائے گئے ہیں ان کے دعوے کو نہ ہی جھٹلایا جاسکا ہے اور نہ اس کی تصدیق ہوپائی ہے تاہم ڈاکٹروں نے بتایا کہ معائنے کے وقت خاتون کی آنتوں میں کھانے کے کوئی آثار نہیں پائے گئے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں