7

کوے 4 تک کی گنتی گن سکتے ہیں، نئی تحقیق میں انکشاف

میساچوسٹس: ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کوّے 4 تک کی گنتی باقاعدہ گن سکتے ہیں۔

سائنس نامی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق کوے جس طرح سے اعداد کو پہچانتے ہیں اور ان پر رد عمل ظاہر کرتے ہیں وہ اسی طریقہ کار کے مترادف ہے جسے ہم انسان استعمال کرتے ہیں۔ دونوں جنس چھوٹی عمر سے شمار کرنا سیکھتے ہیں اور جلدی سے پہچان جاتے ہیں کہ کتنے عدد میں چیزوں کو دیکھ رہے ہیں۔

جرمنی میں یونیورسٹی آف ٹیوبِنگز کے محققین کی سرکردگی میں کی گئی تحقیق بتاتی ہے کہ کوّے نہ صرف گن سکتے ہیں بلکہ جب کوئی ہندسہ دکھایا جائے تو وہ آواز کی تعداد کے ساتھ بھی اس کی نشاندہی کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب میساچوسٹس کے ولیمز کالج میں حیاتیات کی پروفیسر، ہیدر ولیمز کا کہنا تھا کہ انسان عددی سوچ، تجرید (abstraction) اور آگے کی منصوبہ بندی جیسی مہارتوں پر زیادہ کنٹرول نہیں رکھتے۔ لہٰذا کسی کو حیران نہیں ہونا چاہیے کہ کوے کافی زیادہ ہوشیار ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ حیوانیات کی دنیا میں گنتی آنا صرف کووں تک محدود نہیں ہے۔ چمپینزیز کو بھی چھوٹے بچوں کی طرح عددی ترتیب کا شمار کرنا اور ہندسوں کو پہچاننا آتا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں