13

راولپنڈی؛ رینجرز کیڈٹ کالج کے 3 طلباء کو لوٹ لیا گیا

طلبا سے موبائل فونز اور پیسے چھینے گئے:فوٹو:فائل

طلبا سے موبائل فونز اور پیسے چھینے گئے:فوٹو:فائل

راولپنڈی کے علاقے چکری میں رینجرز کیڈٹ کالج کے 3 طلباء کو لوٹ لیا گیا۔

پولیس کے مطابق رینجرز کالج کے 3 طلباء چکری اڈہ کے قریب ہوٹل سے کھانا کھا کر واپس کالج جا رہے تھے کہ 2 ڈاکوؤں نے انہیں لوٹ لیا۔

ڈاکو طلبا سے 3 موبائل فونز، 9 ہزار روپے اور شناختی کارڈ لوٹ کر فرار ہوئے۔ دونوں ڈاکو مسلح تھے اور جائے واردات سے پیدل فرار ہوئے۔ مقدمہ درج کر کے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی گئی ہے.





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں