17

سپریم کورٹ: فیصل واوڈا توہین عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا توہین عدالت کیس 5 جون کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے فیصل واوڈا توہین عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا جس کی سماعت پانچ جون کو ہوگی۔

عدالت نے اس حوالے سے فیصل واوڈا اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر فیصل واوڈا اور مصطفی کمال سے تحریری جواب طلب کیا تھا، فیصل واوڈا کی جانب سے اعلی عدلیہ کے ججز کو تنقید کا نشانہ بنانے پر سپریم کورٹ نے ازخودنوٹس لیا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں