16

رواں مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں 233 ارب روپے کی کٹوتی کی گئی، رپورٹ

ترقیاتی بجٹ 717 ارب روپے رہ گیا—فوٹو: فائل

ترقیاتی بجٹ 717 ارب روپے رہ گیا—فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مال سال میں عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی شرائط پر پرائمری خسارہ پورا کرنے سمیت دیگر مد میں ترقیاتی بجٹ میں 233 ارب روپے کی کٹوتی کی گئی۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال میں ترقیاتی بجٹ 950 ارب روپے تھا لیکن اس پر 233 ارب روپے کا بڑا کٹ لگایا گیا، جس میں آئی ایم ایف شرائط کے باعث  پرائمری خسارہ پورا کرنے کے لیے 184ارب روپے  کی کٹوتی ہوئی۔

اسی طرح 20 ارب روپے ترقیاتی بجٹ سے غیر ترقیاتی منصوبوں کو دیے گئے، وزارت خزانہ نے بھی 29 ارب روپے کی کٹوتی کی، جس کے بعد رواں مالی سال کی پی ایس ڈی پی 717ارب روپے رہ گئی۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال ترقیاتی بجٹ میں سے اب تک 379 ارب خرچ کیے گئے، پی ایس ڈی پی میں 33 فیصد حصہ صوبوں کے منصوبوں کا ہے اور اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبوں کو اپنے منصوبے خود کرنے چاہیئں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ گزستہ 10 برسوں میں پی ایس ڈی پی سالانہ اوسطاً 630 ارب روپے پر آگئی ہے اور جی ڈی پی میں حصہ 1.7 فیصد سے کم ہو کر 0.9 فیصد پر آگیا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں