اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے وزارت خزانہ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہدایت کردی۔
وزیرِ اعظم نے وزارتِ خزانہ کو ہدایات کی ہے کہ آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرول کی قیمت میں 15.4 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 7.9 روپے کمی کی جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کے نتیجے میں مہنگائی میں واضح کمی واقع ہوئی ہے اور معاشی استحکام آیا ہے۔
واضح رہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے آج رات کو آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جائے گا، قیمتوں کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے جس کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔