11

ثانیہ مرزا دوسری شادی کس کرکٹر سے کرنے والی ہیں؟ افواہیں گرم

ثانیہ مرزا کی پہلی شادی کرکٹر شعیب ملک سے ہوئی تھی:فوٹو:فائل

ثانیہ مرزا کی پہلی شادی کرکٹر شعیب ملک سے ہوئی تھی:فوٹو:فائل

 حیدرآباد دکن: ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور کرکٹرمحمد شامی کی شادی کی خبریں بھارتی میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔

بھارتی میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ  رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ثانیہ مرزا اور محمد شامی رواں سال اگست میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

بھارتی میڈیا پر ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور کرکٹر محمد شامی کی شادی کی افواہیں زیرِ گردش ہیں۔

سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا پروائرل ہونے والی ثانیہ مرزا اور محمد شامی کی شادی کی خبر کی اب تک کسی جانب سے تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔ ثانیہ مرزا اور محمد شامی یا ان کے خاندان کی جانب سے شادی کی افواہوں پر اب تک کوئی رد عمل یا باضابطہ بیان نہیں دیا گیا ہے۔

ثانیہ مرزا کرکٹر شعیب ملک کی سابق اہلیہ ہیں۔ دونوں کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک  ہے جو کہ اپنی والدہ کے ساتھ رہتا ہے۔ ثانیہ مرزا کے والد نے رواں سال کے آغاز میں ثانیہ کی شعیب ملک سے طلاق کی تصدیق کی تھی۔ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی 2010 میں ہوئی تھی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں