7

سائنس فکشن ’کالکی2898‘ برابھاس کے کیریئر کی طویل ترین فلم بن گئی

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی: باہو بلی سپر اسٹار پرابھاس اور دیپیکا پڈوکون کی نئی سائنس فکشن فلم ’کالکی 2898AD‘ کو انڈین سینسر بورڈ نے نمائش کی اجازت دے دی۔

میگا بجٹ اور میگا کاسٹ پر مشتمل فلم کا مداحوں کو بے تابی سے انتظار ہے اور اسے 27 جون کو پوری دنیا میں ریلیز کیلئے پیش کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سینسر بورڈ کے حیدر آباد آفس نے فلم کیلئے ’یواے‘ سرٹفکیٹ جاری کیا ہے اور فلم کا دورانیہ 180 منٹ 56 سیکنڈ ہے جس سے یہ پرابھاس کے کیریئر کی طویل ترین فلم بن گئی ہے۔

بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ فلم کا بجٹ 600 کروڑ بھارتی روپے تک پہنچ گیا ہے جو کسی بھی انڈین فلم کا نیا ریکارڈ ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں