11

بجٹ ڈنکے کی چوٹ پر پاس ہوگا، اسے کوئی نہیں روک سکتا، فیصل واوڈا

 اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے  کہ بجٹ ڈنکے کی چوٹ پر پاس ہوگا، اسے کوئی نہیں روک سکتا۔ 

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا  کہ بجٹ ہر صورت پاس ہوگا، اسے کوئی نہیں روک سکتا، اور ڈنکے کی چوٹ پر، ٹھوک بجا کر نجکاری بھی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں کہیں کچھ کوتاہیاں اور نالائقی بھی ہے، اور اس میں ترامیم کی گنجائش بھی ہے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ہم سب ٹیکسوں کا اپنا اپنا بوجھ اٹھانے کو تیار ہیں۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں