7

عمران عباس ‘قوتِ سماعت’ سے محروم الکا یاگنک کیلئے دُعاگو

الکا یاگنک نے مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل کی : فوٹو : فائل

الکا یاگنک نے مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل کی : فوٹو : فائل

پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے معروف اداکار عمران عباس نے بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک کی صحتیابی کے لیے دُعائیہ پیغام جاری کیا ہے۔

بالی ووڈ کو لاتعداد سُپر ہٹ گیت دینے والی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ الکا یاگنک نے حال ہی میں اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے انکشاف کیا تھا کہ وہ کان کی نایاب بیماری کا شکار ہوگئی ہیں۔

الکا یاگنک کا کہنا تھا کہ چند ہفتے قبل ایک فضائی سفر کے بعد انہیں اچانک محسوس ہوا تھا کہ وہ کچھ بھی سن نہیں پا رہیں، جب اُنہوں نے ڈاکٹر سے طبی معائنہ کروایا تو معلوم ہوا کہ وہ ایک وائرل انفیکشن کی وجہ سے قوتِ سماعت سے محروم ہوگئی ہیں۔

مزید پڑھیں: ’تیز آواز میں میوزک سننے‘ سے گلوکارہ الکا یاگنک قوت سماعت سے محروم

بھارتی گلوکارہ نے اپنی پوسٹ میں مداحوں، ساتھی گلوکاروں اور انڈسٹری کے دوستوں سے دُعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے اُنہیں اونچی آواز میں موسیقی اور ہیڈ فون کے استعمال میں احتیاط برتنے کا مشورہ بھی دیا تھا۔

الکا یاگنک کی پوسٹ پر جہاں مداحوں اور بالی ووڈ ستاروں نے دُعائیہ پیغامات لکھے تو وہیں پاکستانی اداکار عمران عباس بھی کسی سے پیچھے نہیں رہ سکے۔

عمران خان عباس نے بھارتی گلوکارہ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمیشہ میری دُعاؤں میں شامل رہتی ہیں اور رہیں گی، میرا یقین کریں آپ بہت جلد بالکل ٹھیک ہوجائیں گی۔

اداکار نے مزید کہا کہ ہم سب آپ سے بےحد پیار کرتے ہیں اور ہم آپ کی مکمل صحتیابی کے لیے دعا کرتے رہیں گے، آپ بالکل بھی پریشان نہ ہوئیں، ہم ہیں ناں۔

i1

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں