11

گرمی سے ستائے شہریوں کیلئے خوشخبری، کراچی میں کل ہلکی بارش کا امکان

  کراچی: محکمہ موسمیات نے اتوار کو کراچی میں ہلکی بارش جبکہ پیر کو درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی کردی۔

نمی کے تناسب میں بدستوراضافے کے باعث ہفتے کو بھی شہرمیں گرم  و مرطوب دن ریکارڈ ہوا، صبح کے وقت کم سے کم پارہ 30.5 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب دوسرے روزبھی 73 فیصد تک پہنچا جس کے نتیجے میں گرمی وحبس کی کیفیت رہی اور  گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے زیادہ محسوس کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.2 ڈگری جبکہ دن کے وقت نمی کا تناسب 58 فیصد رہا، ارلی وارننگ سینٹر کی پیش کے مطابق آج بھی شہرمیں میں ہلکی بارش کا امکان موجود ہے۔

شہرمیں صبح سے دوپہر کے درمیان بلوچستان کی شمال مغربی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ پیرکو مطلع بیشتروقت صاف اورگرم ومرطوب رہنے کا امکان ہے، اس دوران زیادہ سے زیادہ پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوزکرسکتا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں