15

ہیٹ ویو سے اموات؛ ایم کیو ایم پاکستان کا فوری اقدامات کا مطالبہ

گرمی سے اموات میں اضافے کی ذمہ داری صوبائی محکمہ صحت پر بھی عائد ہوتی ہے، ایم کیوایم پاکستان:فوٹو:فائل

گرمی سے اموات میں اضافے کی ذمہ داری صوبائی محکمہ صحت پر بھی عائد ہوتی ہے، ایم کیوایم پاکستان:فوٹو:فائل

  کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے ہیٹ ویو سے شہریوں کی اموات پر حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کردیا۔

متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم)  پاکستان کے اراکین صوبائی اسمبلی نے مشترکہ بیان میں کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہیٹ ویو سے مزید 4 فراد کے جاں بحق ہونے اور10 روز کے دوران شدید گرمی کی لپیٹ میں آکر زندگی کی بازی ہارنے والے 49 شہریوں کے جاں بحق ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے محکمہ صحت کی نااہلی اور اسپتالوں میں بد انتظامی، ہیٹ ویو کے باعث لوگوں کی ہلاکت میں اضافے کی بڑی وجہ ہے۔ سرکاری سرپرستی میں شہر کی مرکزی شاہراہوں پر ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لئے کوئی ریلیف کیمپ یا خاطر خواہ انتظامات موجود نہیں جو کہ سندھ حکومت کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ایم کیوایم پاکستان کے اراکین اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر شہرکے مختلف علاقوں میں ریلیف کیمپس لگائے جائیں جہاں ہیٹ اسٹروک کے شکار افراد کو ابتدائی طبی امداد دی جا سکے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں