آستانہ: شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے ممالک کا 2 روزہ سربراہی اجلاس 2024 کا آغاز آج سے قازقستان کے دارالحکومت میں ہوگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے بنیادی محوروں میں سے ایک علاقائی سلامتی ہے۔ اس اجلاس میں رکن ممالک ممکنہ طور پر دہشت گردی، انتہا پسندی اور سائبر کرائم سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اس سرابرہی اجلاس کے ایجنڈا کا ایک اہم نکتہ رکن ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون، علاقائی تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے سمیت کسٹم کے طریقہ کار کو وضع کرنے اور مزید مربوط اقتصادی ماحول بنانے کے طریقے تلاش کرنا ہے۔
اس اجلاس کا ایک مقصد رکن ممالک کے درمیان ثقافتی اور ایک دوسرے کے شہریوں کو عوامی راوبط کو مضبوط کرنا بھی ہے۔
علاوہ ازیں ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنا، ڈیجیٹل تبدیلی کو آگے بڑھانا اور دیگر ممالک کو بھی تنظیم میں شامل کرنے کیہ حکمت پر تبادلہ خیال کرنا بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
یاد رہے کہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ وہ روس اور چین کے صدور سے بھی الگ الگ اہم ملاقاتیں کریں گے۔