پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) دسویں ایڈیشن کے ڈرافٹ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز سامنے آگئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، میتھیو شارٹ، شان ایبٹ، کرس لین، عثمان خواجہ، بنگلادیش کے مستفیض الرحمان، مجیب الرحمان، شکیب الحسن، نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین، ڈیرل میچل، ایڈم ملن، ٹم ساؤتھی،مائیکل بریسویل، سری لنکن کرکٹر کوشال مینڈس، انگلینڈ کے ڈیوڈ ویلے، زیک کرالی، جیسن رائے اور ایلیکس ہیلز پلاٹینیم کیٹیگری میں شامل ہیں۔
پلاٹینیم کیٹیگری میں 40 غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جبکہ 6 غیر ملکی کھلاڑی صرف پلاٹینیم کیٹیگری میں ہی منتخب ہونے کیلئے دستیاب ہیں۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10: فرنچائزز نے برقرار رکھے جانے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا
دیگر کھلاڑی پلاٹینیم میں منتخب نہ ہونے کے بعد ڈائمنڈ اور گولڈ میں بھی دستیاب ہیں۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ مزید سرکردہ کھلاڑیوں نے ڈرافٹس میں اپنے نام درج کروادیے
ڈائمنڈ کیٹیگری میں 87 غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل ڈرافٹ کیلئے دستیاب ہیں، گولڈ کیٹیگری میں 165 غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے رجسٹر ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10، ڈرافٹ تقریب کی گوادر سے لاہور منتقلی کا امکان
پاکستان سپر لیگ 10 کا ڈرافٹ 11 جنوری کو شیڈول ہے جس کیلئے پی سی بی نے گوادر میں ڈرافٹ کرانے کا اعلان کیا ہوا ہے لیکن لاجسٹک مسائل کے باعث اب ڈرافٹ لاہور میں کرانے کا پلان ہے جس کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔