4

پاکستان میں انٹرنیٹ سستا ترین ہے، بغیر ثبوت وی پی اینز کے بارے میں پروپیگنڈا کیا گیا، عطا تارڑ


اسلام آباد:

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں سستا ترین انٹرنیٹ صارفین کو فراہم کیا جا رہا ہے، بغیر کسی ثبوت کے وی پی اینز کے بارے میں پروپیگنڈا کیا گیا، تنقید ضرور کریں مگر پاکستان کا تشخص برباد نہ کریں۔

میڈیا کرکٹ لیگ 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا کرکٹ لیگ کے انعقاد پر جنگ میڈیا گروپ سمیت تمام سپانسرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،  کھیلوں جیسی مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، خوبصورت کرکٹ گراﺅنڈ میں شائقین کو اچھا کھیل دیکھنے کو مل رہا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ میڈیا کرکٹ لیگ میں شریک تمام کرکٹ ٹیموں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، میڈیا کی تمام ٹیموں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم کو انعامات دیئے جائیں گے، پاکستان میں چیمپئن ٹرافی کا بڑا ایونٹ بھی آ رہا ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ الحمد اللہ پاکستان میں ایسے ٹورنامنٹس کی میزبانی کی بڑی صلاحیت موجود ہے، پاکستان نے کھیل کے میدان میں اچھی کامیابیاں حاصل کی ہیں، ایس سی او کے کامیاب انعقاد سے سب کو معلوم ہو گیا ہے کہ ہم بڑے ایونٹس منعقد کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ترافی کے انعقاد سے پاکستان کا تشخص مزید بہتر ہوگا، اڑان پاکستان پروگرام ہیں کھیل بھی شامل ہیں، 2025ءخوشخبریوں کا سال ہے، متحد ہو کر پاکستان کی معیشت کو بہتر کر سکتے ہیں، سٹاک ایکسچینج دن بدن ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کھیل کو سیاست میں اور سیاست کو کھیل میں شامل نہیں کیا جانا چاہئے، پاکستان میں کھیلوں کی بہتری میں حکومت دن رات کوشاں ہے، پاکستان میں سستا ترین انٹرنیٹ صارفین کو فراہم کیا جا رہا ہے، بغیر کسی ثبوت کے وی پی اینز کے بارے میں پروپیگنڈا کیا گیا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ تنقید ضرور کریں مگر پاکستان کا تشخص برباد نہ کریں، اب تو سیاسی مخالفین بھی پاکستان کے معاشی استحکام کے معترف ہیں، سیاستدان آپس میں مذاکرات اور بات چیت کرتے رہتے ہیں،  بات چیت سے ہی مسائل کا حل ممکن ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں