14

اسرائیلی فوج کا مغربی کنارے میں پناہ گزین کیمپ پر حملہ؛ 4 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا کہ یہ نوجوان زیر زمین بم نصب کر رہے تھے، فوٹو: فائل

اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا کہ یہ نوجوان زیر زمین بم نصب کر رہے تھے، فوٹو: فائل

تل ابیب: اسرائیل کے مغربی کنارے کے پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملے میں 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق قابض اسرئیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں بے گھر فلسطینیوں کے لیے بنائےگئے پناہ گزین کیمپ پر بمباری کی۔ جس میں 4 نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اگر ان نوجوانوں کو بروقت اسپتال پہنچایا جاتا تو جان بچائی جا سکتی تھی لیکن اسرائیلی فوج نے ان نوجوانوں کو سسک سسک کر مرنے کے لیے چھوڑ دیا۔

اسپتال انتظامیہ نے میڈیا کو بتایا کہ 4 نوجوانوں کو مردہ حالت میں لگایا گیا جب کہ زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ چاروں نوجوان اسرائیلی فوج کی گاڑیوں کو نشانہ بنانے کے لیے زیر زمین بم نصب کر رہے تھے۔ انھیں گرفتاری دینے کا کہا گیا لیکن نوجوانوں نے فائرنگ کردی۔

اسرائیلی فوج کے بقول جوابی فائرنگ میں چاروں فلسطینی نوجوان مارے گئے۔

واضح رہے کہ غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 38 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ 78 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ شہید اور زخمیوں ہونے والوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

 

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں