29

اسٹاک ایکسچینج میں آتشزدگی پر رپورٹ طلب

  کراچی: سیکوٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے آتشزدگی کے واقعے پر اسٹاک ایکسچینج سے رپورٹ طلب کرلی۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی جانب سے ایم ڈی پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو ای میل ارسال کی گئی ہے جس ان سے استفسار کیا گیا ہے کہ آتشزدگی کا واقعہ کیوں اور کیسے ہوا، ٹریڈنگ کیوں رکی اور کیا کیا نقصانات ہوئے بتایا جائے۔

ایس ای سی پی نے یہ بھی استفسار کیا ہے کہ اسٹاک ایکس چینج کی انتظامیہ یہ بھی بتائے کہ اس نوعیت کے واقعات سے نمٹنے کیلئے اس کی انتظامات کی کیا تفصیل ہے۔ ایس ای سی پی نے آتشزدگی کے واقعے کے دوران صحافیوں سے بدسلوکی کے واقعہ کی بھی تفصیلات طلب کی پیں اور اس بدسلوکی کے بارے میں استفسار کیا ہے کہ بدسلوکی کیوں ہوئی کون ذمے دار ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آتشزدگی کی کوریج کرنے والے صحافیوں کے ساتھ پی ایس ایکس سیکورٹی حکام نے بدسلوکی کی تھی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں