7

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے جولائی تا دسمبر برآمدات میں 10.52 فیصد اضافہ


اسلام آباد:

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے مالی سال 25-2024 کے دوران جولائی تا دسمبر برآمدات میں 10.52 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ سال 14.9 ارب ڈالر کے مقابلے میں برآمدات 16.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جولائی تا نومبر برآمدات کا 12.5 فیصد اضافے کے ساتھ 13.6 ارب ڈالر تک پہنچ جانا حکومتی کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ملکی معیشت میں استحکام کے باعث دسمبر 2024ء میں برآمدات 2.841 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ نومبر کے مقابلے میں دسمبر کی برآمدات میں 0.28 فیصد اضافہ معاشی استحکام کی جانب مثبت اشارہ ہے۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے مستحکم برآمدات اور درآمدات معیشت میں بہتری کی عکاس ہے۔ ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے اقتصادی ترقی کے لیے برآمدات میں مثبت رجحان برقرار ہے۔

واضح رہے کہ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے برآمدات میں اضافے کے باعث معاشی ترقی کی راہیں ہموار ہو رہی ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں