3

کراچی میں سردی کی شدت بڑھ گئی، درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں ریکارڈ


کراچی:

شہر قائد میں بلوچستان کی یخ بستہ ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا اور آج کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت اصل درجہ حرارت سے 2 تا 4 درجے زیادہ محسوس ہو رہی ہے۔

کراچی میں آج صبح ہلکی دُھند کے باعث حدِ نگاہ 3 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 جبکہ کم سے کم 8 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔

کراچی میں دن بھر 5 سے 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے ہوائیں متوقع ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں