6

پاک چین تجارتی تعلقات مضبوط ہونے سے اسپورٹس گڈز کی برآمدات میں اضافہ


اسلام آباد:

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری اور حکومتی کاوشوں کی بدولت کھیلوں کی صنعت کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہونے اور سی پیک کے تحت پاک چین تجارتی تعلقات مضبوط ہونے سے اسپورٹس گڈز کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان کی اسپورٹس مصنوعات کی چین کو برآمدات میں 6.68 فیصد اضافہ ہوا جو سال 2024ء میں 10.7 ملین ڈالر کی برآمدات بنتی ہے۔

پاکستان کی اسپورٹس گڈز کی صنعت کی عالمی سطح پر ترقی سے چین کے ساتھ اقتصادی تعلقات میں مزید استحکام آئے گا۔ پاکستانی ماہرینِ صنعت کی مہارت کی بدولت فٹ بال، باسکٹ بال اور والی بال کی مصنوعات عالمی سطح پر مقبول ہیں۔

چین پاکستان کے اسپورٹس گڈز کے لیے اہم مارکیٹ ہے جہاں نئے مواقع اور اثر و رسوخ میں اضافہ ہوگا۔ چین کی جدید ٹیکنالوجی اور تجارتی نیٹ ورک پاکستان کی اسپورٹس گڈز کی صنعت میں انقلاب کا باعث ہے۔

چین کے اسکولوں اور پروفیشنل لیگوں میں باسکٹ بال اور والی بال کی مقبولیت بڑھ رہی ہے جبکہ چین میں کھیلوں کے فروغ کے لیے پاکستان کی اسپورٹس مصنوعات کی مانگ میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

چین میں بڑے کھیلوں کے ایونٹس کی تیاریوں کے لیے بھی پاکستان کی معیاری مصنوعات پر اعتماد کیا جا رہا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں