اسلام آباد: وادی نیلم میں دواریاں سے رتی گلی جاتے ہوئے مسافر جیپ کھائی میں گر گئی جس کے باعث ایک شخص جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔
ڈی ڈی ایم اے نیلم کے مطابق جیپ میں 10 سے زائد سیاح موجود تھے جبکہ گاڑی کا ڈرائیور مسعود بھی زخمی ہوا۔
ریسکیو حکام کے مطابق تین زخمیوں کو دواریاں پہنچا دیا گیا ہے جہاں بی ایچ یو میں ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ ایمبولینسز موقع پر موجود ہیں۔
کراچی سے تعلق رکھنے والے دو سیاحوں کو دواریاں کے مقام پر پہنچا دیا گیا۔ ایس ایم سروس معطل ہونے کی وجہ سے درست معلومات تک رسائی میں مشکلات ہیں۔