11

جھانوی کپور فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوگئیں، اسپتال منتقل

فوٹو : انٹرنیٹ

فوٹو : انٹرنیٹ

ممبئی: بالی وڈ اسٹار اداکارہ جھانوی کپور فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوگئیں، اسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق اداکارہ کے والد بونی کپور نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ جھانوی کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چنائے سے ممبئی واپسی کے بعد اداکارہ کے پیٹ میں انفیکشن ہوگیا تھا، طبیعت ناساز ہونے پر انہوں نے اپنے شیڈول کو ملتوی کرکے گھر میں آرام کا فیصلہ کیا تھا۔

جھانوی کپور کی طبیعت جمعرات کو زیادہ بگڑ گئی جس پر انہیں ممبئی ایچ این ریلائنس اسپتال میں علاج کیلئے داخل کرایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ریحانا مجھے انسٹاگرام پر فالو کرتی ہے، جھانوی کپور کا انکشاف

 یہ بھی پڑھیں : جھانوی کپور کی نئی تھرلر فلم ’الجھ‘ کا ٹریلر جاری

اداکارہ کے والد کے مطابق جھانوی کی طبیعت میں اب بہتری ہے اور اسے مکمل صحت یاب ہونے میں دو دن لگ سکتے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں