61

جنس تبدیلی کا عمل دماغی صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ قرار

[ad_1]

اسٹینفورڈ: ئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ جنس یا صنفی شناخت کو تبدیل کرنے سے ایل جی پی ٹی افراد کو شدید ذہنی صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 4,400 سے زائد ایل جی بی ٹی کیو امریکیوں کے تجزیے میں پایا گیا کہ جنس تبدیل کرنے والی تھراپیز سے گزرنے کے بعد افراد میں ڈپریشن، پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر (PTSD) اور خودکشی کا رجحان زیادہ ہوجاتا ہے۔

اسٹینفورڈ یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن میں ڈاکٹر اور تحقیق کے سرکردہ مصنف ڈاکٹر نگوین ٹران  نے کہا کہ ہمارے نتائج میں ایسے مزید شواہد سامنے آئے ہیں جو ظاہر کرتے ہیں کہ تبدیلی کی تھراپیز غیر اخلاقی ہے اور یہ خراب دماغی صحت کی وجہ بنتا ہے۔

واضح رہے کہ جنس تبدیلی کی تھراپیز کسی شخص کی جنسیت تبدیل کرنے کی کسی بھی قسم کی منظم کوشش ہوتی ہے جو اکثر نفسیاتی، طرز عمل، جسمانی اور نظریات پر مبنی ہوتی ہے۔

شعبہ طب کے معروف دماغی صحت کے ماہرین اور تنظیمیں ان تھراپیز کی مخالفت کرتی ہیں تاہم اس کے باوجود ان کی اب بھی پورے امریکا میں تشہیر کی جاتی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں