[ad_1]
ٹیکساس: امریکا میں ایک شہری نے معروف گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کا گٹار 4000 ڈالرز میں خرید کر اسے توڑ دیا
ایلس کاؤنٹی، ٹیکساس میں ٹیلر سوئفٹ کے آٹوگراف والا گٹار 4,000 ڈالرز میں نیلامی میں خریدنے والا شخص سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔
وائرل ہونے کی وجہ اس کا وہ طرزعمل ہے جو اس نے گٹا خریدنے کے بعد کیا جس میں اسے ہتھوڑے مار مار کر گٹار کو توڑ دیا۔
یہ چونکا دینے والا واقعہ ڈیلاس، ٹیکساس کے باہر ایلس کاؤنٹی وائلڈ گیم ڈنر کے موقع پر پیش آیا جو مقامی نوجوانوں کے لیے زرعی تعلیم میں معاونت کے طور پر ایک غیر منافع بخش پروگرام تھا۔
گٹار جو کہ گلوکارہ کے اصل آٹوگراف کے سرٹیفکیٹ کے ساتھ آیا تھا، تھرڈ پارٹی کی جانب سے نیلامی کے لیے عطیہ کیا گیا تھا۔
واقعے کی ویڈیو میں سفید بالوں والے شخص کو گٹار کو پکڑتے ہوئے اور اسے بار بار ہتھوڑے سے مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ حیرت انگیز طور پر ہجوم نے خوشی کا اظہار کیا۔
کچھ لوگوں نے قیاس کیا کہ یہ غصہ 2024 کے صدارتی انتخابات میں ٹیلر سوئفٹ کی کملا ہیرس کی حمایت کے خلاف احتجاج تھا۔
[ad_2]
Source link