15

ہاردک پانڈیا نے اہلیہ نتاشا سے علیحدگی کی تصدیق کردی

 ممبئی: بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا نے اہلیہ نتاشا سٹینکوویچ کے ساتھ علیحدگی کی تصدیق کردی۔

ہاردک پانڈیا نے انسٹاگرام پر جاری پیغام میں لکھا کہ چار سال اکٹھے رہنے کے بعد ہم دونوں نے اپنے بہتر مفاد میں یہ فیصلہ کیا ہے۔ ہم نے مل کر اپنی پوری کوشش کی اور اپنا سب کچھ اس میں ڈال دیا اور ہمیں یقین ہے کہ یہ ہم دونوں کے بہترین مفاد میں ہے۔

ہاردک پانڈیا نے لکھا کہ یہ ہمارے لیے ایک مشکل فیصلہ تھا، خوشی، باہمی احترام جو ہم ایک ساتھ مل کر لطف اندوز ہوتے تھے جیسا کہ ہمارا خاندان بڑھتا گیا۔

مزید پڑھیں: طلاق کی خبروں کے دوران پانڈیا کی اہلیہ نتاشا نے بھارت چھوڑ دیا

 

ہاردک نے لکھا کہ اس مشکل وقت میں ہم رازداری فراہم کرنے کے لیے آپ سے تعاون کی مخلصانہ درخواست کرتے ہیں۔ ان کی اہلیہ بالی ووڈ اداکارہ نتاشا نے بھی ایسا ہی بیان انسٹا گرام پر اپ لوڈ کیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال مئی سے پانڈیا اور نتاشا کی علیحدگی کی خبریں گردش کررہی تھیں لیکن دونوں کی جانب سے خبر کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ہاردک پانڈیا سے طلاق کی خبر پر اداکارہ نتاشا نے کیا کہا؟ ویڈیو وائرل

یاد رہے کہ ہاردک پانڈیا نے مئی 2020 میں ممبئی کی ایک عدالت میں بالی ووڈ اداکارہ نتاشا سے شادی کی تھی اور گزشتہ سال فروری میں پانڈیا نے دوبارہ نتاشا سے شادی کی تھی، اس جوڑی کا ایک بیٹا بھی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں