13

جسٹن بیبر اور ہیلی کے ہاں جلد بچے کی پیدائش متوقع

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 نیویارک: ہیلی بیبر نے اپنے شوہر جسٹن کے ساتھ شیئر کی جانے والی ایک نئی سوشل میڈیا ویڈیو میں اشارہ دیا کہ ان کی مقررہ تاریخ قریب پہنچ گئی ہے۔

حاملہ ماڈل نے ایک ڈنر پارٹی میں شرکت کے دوران اپنے نمایاں بے بی بمپ کا مظاہرہ کیا جبکہ رواں ہفتے کے اوائل میں جسٹن بیبر نے اپنے مداحوں کو اپنے قریبی لمحات کی ایک جھلک دی تھی جس میں وہ ہیلی کے بے بی بمپ کو دیکھ کر اپنی دلکش تصاویر پوسٹ کرتے نظر آرہے تھے۔

ایک تصویر میں 30 سالہ پاپ اسٹار ماڈل کی ٹانگ کو گلے لگاتے ہوئے اپنے پہلے بچے کی آمد کے لئے پرجوش نظر آتے ہیں۔

اگرچہ جوڑے نے ابھی تک ہیلی کی صحیح تاریخ کی تصدیق نہیں کی ہے لیکن ٹی ایم زیڈ نے اطلاع دی ہے کہ جب انہوں نے مئی میں اس خبر کا اعلان کیا تو وہ صرف چھ ماہ کی حاملہ تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : جسٹن بیبر کی اہلیہ ہیلی نے طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

یاد رہے کہ جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر کی شادی 2018 میں ہوئی تھی اور شادی کے 6 سال بعد ان کے ہاں بچے کی آمد متوقع ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں