12

پرتگال:  اسکول میں 12 سالہ بچے کا چھری سے حملہ استاد سمیت متعدد بچے زخمی

پولیس نے بچے کو حراست میں لے لیا—فوٹو: دی اسٹریٹس ٹائمز

پولیس نے بچے کو حراست میں لے لیا—فوٹو: دی اسٹریٹس ٹائمز

لزبن: پرتگال کے دارالحکومت کے شمال مشرقی علاقے میں قائم ایک اسکول میں 12 سالہ لڑکے نے چھری کے وار سے اپنے ہم جماعت 5 بچوں اور ایک استاد کو زخمی کردیا۔

غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ اسکول میں 12 سالہ لڑکے نے 5 بچوں کو چھری کے وار سے زخمی کردیا، جس کے بعد لڑکے کو حراست میں لیا گیا ہے۔

پرتگال کے دارالحکومت لزبن کے شمال مشرقی قصبے ازامبوجا کے ڈپٹی پولیس افسر نے کہا کہ حملے میں زخمی ہونے والے استاد اور بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان میں سے کسی بھی تشویش ناک زخم نہیں آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زخمی ہونے والی ایک بچی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جن کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

ازامبوجا کے مئیر سیلیوینو لیوسیو نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ دوپہر کے کھانے کے بعد بچہ اسکول میں داخل ہوا اور سامنے آنے والے سب پر چھری سے حملہ کردیا۔

پولیس اور اسکول انتظامیہ کی جانب سے تاحال بچے کی جانب سے حملے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں اور نہ پولیس نے ابتدائی تفتیش سے میڈیا کو آگاہ کیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں