15

لبنان میں پیجرز دھماکوں پر پینٹاگون کا ردعمل سامنے آ گیا

(فوٹو: انٹرنیٹ)

(فوٹو: انٹرنیٹ)

  واشنگٹن: لبنان میں پیجرز کے دھماکوں سے ہلاکتیں اور ہزاروں افراد کے زخمی ہونے پر امریکا کا ردعمل سامنے آ گیا۔

پینٹاگون کے ترجمان میجر جنرل پیٹرک رائیڈر نے ایک نیوز کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ لبنان میں پیجر ڈیوائسز سے ہونے والے دھماکوں سے امریکہ کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ میری معلومات کے مطابق اس سارے معاملے میں امریکا کا کوئی تعلق نہیں ہے، لیکن ہم صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: لبنان میں ایک گھنٹے تک پیجرز میں دھماکے، 9 افراد جاں بحق، 2750 زخمی

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرن جین کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور حزب اللہ تنازع کا سفارتی حل نکالنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ معاملے کا حل صرف سفارتی ہے جس کے لیے کوشش جاری رکھیں گے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں