19

جنید خان نئی رومانوی فلم میں خوشی کپور کے ساتھ نظر آئیں گے

فوٹو : انٹرنیٹ

فوٹو : انٹرنیٹ

 ممبئی: بالی وڈ اسٹار جنید خان اور خوشی کپور نئی رومانوی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کے ٹائٹل کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا جبکہ یہ 7 فروری 2025 کو ریلیز ہوگی۔

فلم کی ہدایتکاری ایڈوائٹ چندن کر رہے ہیں، جو اس سے پہلے ’سیکرٹ سپر اسٹار‘ اور ’لال سنگھ چڈا‘ جیسی مشہور فلمیں بنا چکے ہیں۔

جنيد خان بالی ووڈ کے مشہور اداکار عامر خان اور رینا دتہ کے بیٹے ہیں اور خوشی کپور مرحوم اداکارہ سری دیوی اور پروڈیوسر بونی کپور کی چھوٹی بیٹی ہیں۔

فینٹم اسٹوڈیوز نے انسٹاگرام پر ایک ٹیزر پوسٹ کرکے شائقین میں جوش پیدا کیا ہے، پوسٹر میں ایک جدید پس منظر کے ساتھ ایک جوڑے کو دکھایا گیا ہے، جو ایک محبت کی کہانی کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

خوشی کی بہن، اداکارہ جھانوی کپور نے بھی انسٹاگرام پر خوشی کا اظہار کیا اور فلم کو ’خاص‘ قرار دیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں