11

کراچی: سُپر ہائی وے پر حادثے میں نوجوان جاں بحق

کراچی: سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔

سپر ہائی وے جمالی پل سے نیو سبزی منڈی جاتے ہوئے ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 25 سالہ احسان کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے تاہم پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں