[ad_1]
کراچی: عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 18 ڈالر کے اضافے سے 2660 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1800 روپے کے اضافے سے 276200 روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 1543 روپے کے اضافے سے 236797 روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3050روپے مستحکم رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2614.88 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
[ad_2]
Source link