[ad_1]
نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر مرزا پور میں ہونے واکے ایک ٹریفک حادثے میں 10 مزدور ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی میں 13 مزدور سوار تھے جو محنت مزدوری کے بعد اپنے گھر وارانسی جا رہے تھے کہ رات ایک بجے سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئے۔
تصادم کے نتیجے میں ٹرک اور ٹریکٹر دونوں ہی الٹ گئے۔ حادثی اتنا خوفناک تھا کہ 10 مزدور موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ دیگر 3 کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
تینوں زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ رات کی تاریکی کے باعث پیش آیا۔
[ad_2]
Source link