48

ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ قومی ٹیم کل لاہور سے دئبی روانہ ہوگی

قومی ٹیم ایونٹ کے پہلے میچ میں سری لنکا کیخلاف میدان میں اُترے گی (فوٹو: پی سی بی)

قومی ٹیم ایونٹ کے پہلے میچ میں سری لنکا کیخلاف میدان میں اُترے گی (فوٹو: پی سی بی)

آئی سی سی ویمن ٹی20 ورلڈکپ کیلئے پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم کل لاہور سے دئبی روانہ ہوگی۔

قومی ٹیم میگا ایونٹ سے قبل 2 وارم اپ میچ کھیلے گی، پہلا وارم اپ میچ 28 ستمبر کو اسکاٹ لینڈ جبکہ دوسرا میچ 30 ستمبر کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی۔

قومی ویمنز کرکٹ ٹیم ٹی20 ورلڈکپ کے گروپ اے میں شامل ہے، جس میں بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور سری لنکا ہیں۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی کا ویمنز ورلڈ کپ کی انعامی رقم میں ریکارڈ اضافے کا اعلان

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کا اپنا افتتاحی میچ 3 اکتوبر بروز جمعرات کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی، بعدازاں 6 اکتوبر روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ جنوبی افریقی ٹیم کل دبئی روانہ ہوگی

تیسرے میچ میں 11 اکتوبر بروز جمعہ کو آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اترے گی، پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم اپنے گروپ کا چوتھا و آخری میچ 14 اکتوبر بروز پیر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں