41

قطر بحریہ کے جہازالخور کا دو طرفہ مشق ’’اسد البحر‘‘ میں شرکت کے لیے کراچی کا دورہ

  کراچی: قطر امیری بحریہ کے جہازالخور نے دو طرفہ مشق اسد البحر میں شرکت کے لیے کراچی کا دورہ کیا کراچی آمد پر پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں نے قطری جہاز کا پُرتپاک استقبال کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کےمطابق دورےکے دوران قطری بحری جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے مزار قائد پر حاضری دی انھوں نےکمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل فیصل عباسی سے بھی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران قطری بحری جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے خطے میں امن و سلامتی کے فروغ میں پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہا مزیدبرآں باہمی دلچسپی اور دوطرفہ تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

قطری جہاز اپنے قیام کے دوران مشق اسد البحر اور مشترکہ تربیت اور تبادلہ خیال میں حصہ لےگا قطری جہاز کا یہ اہم دورہ نہ صرف پاکستان اور قطرکے درمیان مضبوط سفارتی تعلقات کی نشاندہی کرتا ہے بلکہ دفاعی اور باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں