16

ویرات کوہلی کا شکیب الحسن کو ممکنہ آخری ٹیسٹ پر تحفہ

فوٹو: ویڈیو گریب

فوٹو: ویڈیو گریب

کانپور: بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے شکیب الحسن کو انکے ممکنہ آخری ٹیسٹ پر دستخط شدہ بیٹ تحفے میں دے دیا۔

منگل کو کانپور میں بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے اختتام پر ویرات کوہلی نے شکیب الحسن کو انکے ممکنہ آخری ٹیسٹ کے موقع پر اپنے دستخط شدہ بیٹ کا تحفہ دیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں؛ شکیب الحسن کو وطن واپسی پر سکیورٹی فراہم کی جائے گی، بنگلادیشی حکومت

واضح رہے کہ شکیب الحسن نے کانپور ٹیسٹ کے آغاز سے قبل پریس کانفرنس میں مارچ 2025 تک انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد بھارت میں یہ انکا آخری ٹیسٹ میچ تھا۔

ٹیسٹ فارمیٹ میں یہ ان کا آخری میچ بھی ہو سکتا ہے کیونکہ شکوک و شبہات برقرار ہیں کہ آیا وہ سیاسی تناؤ کے باعث جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلنے بنگادیش جاسکیں گے یا نہیں۔

مزید پڑھیں: شکیب کا ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ کیرئیر کو خیرباد کہنے کا خواب ادھورا رہ جانے کا امکان

یاد رہے کہ اسٹار کرکٹر نے بھارت کیخلاف جاری کانپور ٹیسٹ کے آغاز سے قبل کہا تھا کہ وہ آئندہ ماہ اکتوبر میں جنوبی افریقا کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے وطن واپس جانا چاہتے ہیں تاکہ بنگلا دیش میں اپنے آخری دو ٹیسٹ میچ کھیل کر ٹیسٹ کیریئر ختم کرسکیں۔

شیخ حسینہ کی پارٹی سے تعلق رکھنے والے شکیب الحسن کو بنگلادیش میں قتل کے الزامات کا سامنا ہے، وہ حسینہ واجد کا تختہ الٹے جانے کے بعد سے ابھی تک بنگلا دیش واپس نہیں گئے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں