26

بلاک بسٹر فلم ’بارہویں فیل‘ کا پریکوئیل ’زیرو سے ری اسٹارٹ‘ بنانے کا اعلان

[ad_1]

 ممبئی: مشہور فلم ساز ودھو ونود چوپڑا نے آئیفا 2024 کی تقریب میں اپنی نئی فلم ‘زیرو سے ری اسٹارٹ’ کا اعلان کیا ہے، جو ان کی کامیاب فلم ’12ویں فیل’ کا پری کوئل ہے۔

فلم 13 دسمبر کو ریلیز ہوگی اور اس میں وہی اداکار نظر آئیں گے جنہوں نے ’12ویں فیل’ میں کام کیا تھا، بشمول وکرانت میسی جو مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

’12ویں فیل’ مشہور مصنف انوراگ پاٹھک کی کتاب پر مبنی ہے، جس میں ایک غریب شخص منوج کمار شرما کی کہانی بیان کی گئی ہے، جو محنت اور لگن سے آئی پی ایس آفیسر بن گیا۔

‘زیرو سے ری اسٹارٹ’ اس کہانی کو مزید آگے بڑھائے گی اور منوج شرما کی زندگی میں درپیش مشکلات اور حوصلے کی داستان کو پیش کرے گی۔

ودھو ونود چوپڑا نے آئیفا کے ریڈ کارپٹ پر اپنی اہلیہ انوپما چوپڑا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ شاید ’12ویں فیل’ کو آسکر کے لیے نامزد نہ کریں کیوں کہ ان کے لیے ایوارڈز اہم نہیں ہیں بلکہ فلم کی کوالٹی زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔

آئی ایم ڈی بی نے اپنی 250 بہترین بھارتی فلموں کی فہرست جاری کی ہے، جس میں تمام دہائیوں، اصناف اور علاقائی فلموں کو شامل کیا گیا ہے۔ اس فہرست میں ’12ویں فیل’ نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں