78

محمد عامر نے ایک اور سنگ میل تک رسائی حاصل کرلی

ٹی20 کرکٹ میں وکٹوں کے اعتبار سے وہ تیسرے پاکستانی بن گئے (فوٹو: فائل)

ٹی20 کرکٹ میں وکٹوں کے اعتبار سے وہ تیسرے پاکستانی بن گئے (فوٹو: فائل)

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹی20 فارمیٹ میں ایک اور اہم سنگ میل حاصل کرلیا۔

کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میچ کے دوران فاسٹ بولر محمد عامر نے ایلیٹ گروپ جوائن کرلیا ہے، وہ ٹی20 کرکٹ میں 350 وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے پاکستانی بن چکے ہیں۔

محمد عامر نے سی پی ایل میں گیانا ایمیزور وارئیرز کے خلاف میچ میں اینٹیگوا اور باربوڈا کی نمائندگی کرتے ہوئے یہ کارنامہ سرانجام دیا۔

مزید پڑھیں: محمد عامر نے ٹی 20 کرکٹ میں بھونیشور کمار کو پیچھے چھوڑ دیا

بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر وہاب ریاض اور سہیل تنویر ساتھ ایلیٹ فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

ٹی20 فارمیٹ میں 300 یا اس سے زائد وکٹیں لینے والے پاکستانی فاسٹ بولرز:

وہاب ریاض نے 348 میچوں میں 413 وکٹیں

سہیل تنویر: 388 میچوں میں 389 وکٹیں

محمد عامر: 305 میچوں میں 350 وکٹیں

شاہد آفریدی نے 329 میچوں میں 347 وکٹیں

عماد وسیم: 379 میچوں میں 346 وکٹیں

شاداب خان نے 298 میچوں میں 326 وکٹیں





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں