4

پختونخوا؛ بالائی علاقوں میں برفباری سے سرد موسم کی شدت بڑھ گئی


پشاور:

خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں برف باری کے بعد سرد موسم کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبے کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برف باری جاری ہے جب کہ صوبائی دارالحکومت پشاور میں آج بادل چھائے ہوئے ہیں۔

خیبر پختون خوا کے بالائی علاقوں میں برف باری سے سردی کی شدت منفی ڈگری سینٹی گریڈ ہو گئی ہے، جب کہ  برف پڑنے سے لوگوں کو آمدورفت میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: وادی تیراہ، چترال اور دیگر مقامات پر شدید برفباری سے  قدرتی حسن نکھر آیا

پی ڈی ایم اے کے مطابق برف باری کی وجہ سے بند راستوں  کو کھولنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ 

اُدھر پشاور میں بھی آج صبح سے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بارش کے امکانات کم ہیں۔ آج صبح ریکارڈ کردہ درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سے پختونخوا کی وادی تیراہ اور چترال سمیت دیگر مقامات پر شدید برف باری کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جب کہ قابل رسائی علاقوں میں سیاحوں کی آمد  و رفت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں