41

پاکستان اوربھارت سے ایک جیسی محبت ہے؛دلجیت دوسانج، پاکستانی مداح کوتحفہ پیش

دلجیت دوسناج نے مانچسٹر میں کنسرٹ کے دوران تحفہ پیش کیا:فوٹو:اسکرین گریب

دلجیت دوسناج نے مانچسٹر میں کنسرٹ کے دوران تحفہ پیش کیا:فوٹو:اسکرین گریب

مانچسٹر: بھارتی گلوکار دلجیت دوسانج  کی پاکستانی فین کو تحفہ دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارت کے مشہور گلوکار دلجیت دوسانج نے برطانیہ کے شہرمانچسٹر میں کنسرٹ کے دوران ہال میں موجود فینز کو تحفہ کا دینے کا اعلان کیا۔ پرچی کے ذریعے جن خاتون کا نام نکلا جب وہ اسٹیج پر آئیں تو دلجیت دوسانج نے انہیں خصوصی تحفہ پیش کیا۔

دلجیت دوسانج نے خاتون نے پوچھا کہ آپ کہاں سے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ میرا تعلق پاکستان ہے ۔ بھارتی گلوکار کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے پاکستان اور ہندوستان دونوں برابر ہیں۔ ہم دونوں کی دل سے عزت اور محبت کرتے ہیں۔ دلیجیت دوسانج کی بات پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ بھارتی گلوکار نے پاکستانی فین کے لیے تالیاں بجوا کر انہیں اسٹیج سے رخصت کیا۔ دلجیت دوسانج کی پاکستانی فین سے گفتگو اور تحفہ دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں