6

پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد اسکول کب کھلیں گے؟ محکمہ تعلیم نے بتادیا


لاہور:

محکمہ تعلیم پنجاب کے سیکریٹری نے سردیوں کی تعطیلات میں اضافے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 13 جنوری سے صوبے کے تمام تعلیمی ادارے کھلیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سردیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جعلی نوٹی فکیشن وائرل ہونے کے بعد سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے اہم بیان جاری کیا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب کے تعلیمی ادارے کل 13 جنوری 2025$ سے کھلیں گے، سردی کی چھٹیوں میں اضافہ نہیں کیا جا رہا نہ ہی کوئی تجویز زیر غور ہے۔

سیکریٹری ایجوکیشن نے کہا کہ والدین افواہوں پر کان دھرنے کے بجائے محکمہ تعلیم کے آفیشل سوشل میڈیا پیج سے تصدیق کریں کیونکہ محکمہ تعلیم کسی بھی قسم کا اعلان اپنے آفیشل سوشل میڈیا پیج کے ذریعے کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ والدین صرف آفیشل پیج “سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب” سے ہی راہنمائی لیں کیونکہ سوشل میڈیا پر گذشتہ روز سے وائرل نوٹیفیکیشن جعلی ہے۔
 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں