7

تھائی لینڈ؛ اسکول بس میں آتشزدگی میں 22 طلبا اور 3 اساتذہ کی ہلاکت کا خدشہ

تھائی لینڈ میں پرائمری اسکول بس میں آگ بھڑک اُٹھی، 25 ہلاک اور 19 زخمی

تھائی لینڈ میں پرائمری اسکول بس میں آگ بھڑک اُٹھی، 25 ہلاک اور 19 زخمی

بنکاک: تھائی لینڈ میں ایک پرائمری اسکول کی بس میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 20 سے زائد بچوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے جب کہ 19 نے چھلانگ لگا کر اپنی جانیں بچائیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بس میں 50 کے قریب کم سن بچے اور اساتذہ سوار تھے جو شمالی صوبے اتھائی تھانی کے سیاحتی دورے سے واپس آرہی تھی۔

عینی شاہد نے بتایا کہ تیز رفتار بس کا ٹائر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں سڑک کنارے لگے باڑ سے ٹکرا کر الٹ گئی اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔ آگ بس کے اگلے حصے میں لگنا شروع ہوئی تھی۔

بچے خوفزدہ ہوکر بس کے پیچھے حصے کی طرف گئے۔ دروازے اور کھڑکیاں بند تھیں۔ صرف 19 افراد بس سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوسکے جنھیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

امدادی کاموں کے دوران 3 سے 15 سال کی عمر کے بچوں کی سوختہ لاشیں بس کے پچھلے حصے سے ملیں۔ لاشیں اتنی بری جلی تھیں کہ ان کی شناخت ہونا ناممکن ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ زیادہ تر بسیں انتہائی خطرناک کمپریسڈ قدرتی گیس سے چلتی ہیں جس کے مسافر بسوں میں استعمال پر پابندی ہونی چاہیے۔

یاد رہے کہ تھائی لینڈ میں غیر معیاری سڑکیں، گاڑیوں کی خراب حالت اور ٹریفک کے بدترین نظام کے باعث سالانہ 20 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوتی ہیں۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں