13

لیجنڈری رجنی کانت کو دل کی تکلیف، چنئی اسپتال میں علاج جاری

 ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار رجنی کانت کو دل کے طے شدہ علاج کے لیے چنئی کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

76 سالہ اداکار پیر کی رات اسپتال میں داخل ہوئے، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت بہتر ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق رجنی کانت ان دنوں دو فلموں کی شوٹنگ میں مصروف تھے، جو جلد ریلیز کی جائیں گی۔

رجنی کانت کو اس سے قبل بھی کئی مرتبہ طبی مسائل کے باعث اسپتال میں داخل ہونا پڑا تھا اور وہ ماضی میں کورونا وائرس کا شکار بھی رہ چکے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں