ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار تشار کپور کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک ہوگیا، جس کے بعد اداکار نے انسٹاگرام پر مداحوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت فیس بک پر غیر فعال ہیں۔
47 سالہ اداکار نے اس صورتحال کو صدمے کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
تشار کپور نے حال ہی میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ‘دس جون کی رات’ سے ڈیبیو کیا ہے، انہوں نے مداحوں سے صبر و تحمل کی اپیل کرتے ہوئے کہا، ’آپ کا تعاون قابل تعریف ہے، ہم جلد پھر سے رابطے میں آئیں گے۔‘
انہوں نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ کی بحالی کے بعد مداحوں کا شکریہ ادا کرنے کا وعدہ کیا۔
یاد رہے کہ تشار کپور اور ان کی بہن ایکتا کپور مشہور اداکار جیتندر کی اولاد ہیں اور دونوں اب تک غیر شادی شدہ ہیں۔