22

مریم نواز کا نابینا افراد کے احتجاج پر نوٹس، پولیس کو سختی نہ کرنے کی ہدایت

[ad_1]

لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا نابینا افراد کے احتجاج پر نوٹس ، نابینا افرا د سے کسی قسم کی سختی نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

مریم نواز نے  چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان کو نابینا افراد سے بات چیت کرکے مسائل حل کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ نے نابینا افراد کے تشدد سے زخمی پولیس اہلکاروں سے اظہار ہمدردی کیا، تاہم  پولیس اہلکاروں کے سر پھاڑنے کے باوجود  انہوں نے نابینا افراد کے ساتھ تحمل سے پیش آنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ یہ اسپیشل پرسنز ہیں، اُن کے مسائل کا ہمیں احساس ہے، تحمل کا مظاہرہ کریں۔

واضح رہے کہ نابینا افراد لاہور فیصل چوک میں اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دیے ہوئے ہیں، انہوں نے سڑک واگزارکرانے کی کوشش پر پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا تھا۔

The post مریم نواز کا نابینا افراد کے احتجاج پر نوٹس، پولیس کو سختی نہ کرنے کی ہدایت appeared first on ایکسپریس اردو.

[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں