26

خواتین کرکٹرز کو سوشل میڈیا پر ’زہریلے مواد‘ سے بچانے کیلئے اے آئی ٹول لانچ

فوٹو: آئی سی سی

فوٹو: آئی سی سی

 دبئی: آئی سی سی نے خواتین کرکٹرز کو سوشل میڈیا پر ’زہریلے مواد‘ سے بچانے کیلئے اے آئی سافٹ ویئر لانچ کردیا۔

اس اقدام کا مقصد ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران خواتین کرکٹرز کی ذہنی صحت کی حفاظت کرکے ایک محفوظ اور صحت مند آن لائن کمیونٹی کو یقینی بنانا ہے۔

آئی سی سی نے کہا کہ 60 سے زائد کھلاڑی اس کا انتخاب کر چکے ہیں، جدید سافٹ ویئر نفرت انگیز تقریر، ہراساں کرنے اور  تضحیک آمیز مواد کی شناخت کرکے خواتین کھلاڑیوں کو اُس سے بچائے گا۔

آئی سی سی ڈیجیٹل کے سربراہ فن بریڈشا نے کہا کہ ہم آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے تمام شرکاء اور شائقین کو ایک مثبت ماحول دینا چاہتے ہیں، کھلاڑیوں اور ٹیموں کو ہمارا نیا اقدام قبول کرتا دیکھ کر بہت اچھا لگا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں