[ad_1]
تل ابیب: اسرائیل کے جنوبی علاقے بئر السبع کی مرکزی بس اسٹیشن پر حملے سے خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری مدد کے لیے چیختے ہوئے بھاگ کھڑے ہوئے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملے میں بس کے انتظار میں کھڑے مسافروں کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اہلکار اور طبی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
امدادی کاموں کے دوران جائے وقوعہ سے 10 کے قریب زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی نے خون زیادہ بہہ جانے کے باعث دوران علاج دم توڑ دیا۔
اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جوابی کارروائی میں حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا جس کی شناخت کا عمل جاری ہے تاہم وہ حلیے سے عرب نژاد لگتا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں زخمیوں کے جسم پر موجود زخموں سے اندازہ ہوتا ہے کہ زیادہ تر پر چاقو کے وار کیے گئے اور چند ایک کو گولی بھی ماری گئی۔
یاد رہے کہ اسرائیل کی 7 اکتوبر سے جاری غزہ پر وحشیانہ بمباری کے بعد اسرائیل میں انفرادی حملوں کی تعداد بڑھ گئی ہے جب کہ چند ایک ممالک میں قائم اسرائیلی سفارت خانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
[ad_2]
Source link