43

کراچی ایئرپورٹ حملہ خودکش تھا جس میں 80 کلو بارود استعمال ہوا، ابتدائی رپورٹ

  اسلام آباد: کراچی ایئرپورٹ کے قریبی چینی شہریوں پر ہوئے حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی، دھماکا خودکش تھا جس میں 70 سے 80 کلوگرام مواد استعمال کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب دھماکے کی بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی جسے کے مطابق دھماکا گاڑی میں وی بی آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا، دھماکا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روانگی کے سگنل پر ہوا۔

یہ پڑھیں : کراچی دھماکا؛ اپنے شہریوں کی ہلاکت پر چین کا پاکستان سے ہنگامی بنیادوں پر تحقیقات کا مطالبہ

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ خود کش حملہ غیر ملکیوں کے وفد پر ہوا، دھماکے کے نتیجے میں 12 گاڑیوں کو بری طرح نقصان پہنچا اور تین مکمل تباہ ہوئیں، دھماکے میں تقریباً 70 سے 80 کلو گرام کمرشل دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔

اسی سے متعلق : کراچی ائرپورٹ دھماکا پاک چین دوستی پر حملہ ہے، مجرموں کو سخت سزا دیں گے، پاکستان

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خودکش حملہ آور گاڑی میں دھماکا خیز مواد لے کر سوار تھا اور چینی باشندوں کی آمد کا منتظر تھا جس نے ہدف کو قریب آتے دیکھ کر گاڑی ان سے ٹکرادی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں